اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت کی زیرِ صدارت ٹاؤن ہال اورماڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

WhatsAppfX
متن کا سائز

گوادر(گوادر ڈیجیٹل)اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت کی زیرِ صدارت ٹاؤن ہال اورماڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی خواتین نے شرکت کی اور اپنے مسائل، تجاویز اور ضروریات سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

کھلی کچہری کے دوران خواتین نے تعلیم، پانی کی فراہمی، صحت، صفائی ستھرائی، آئی ٹی کے مواقع اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان کو خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل سے آگاہ کیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل اور ضروری اقدامات کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ شہری بالخصوص خواتین اپنے مسائل براہِ راست انتظامیہ تک پہنچا سکیں اور ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے