میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسکول اسپورٹس فیسٹیول: کوہ بن مدرسہ نے بحریہ ماڈل کالج کو پینالٹی ککس پر شکست دے دی

WhatsAppfX
متن کا سائز

گوادر(گوادر ڈیجیٹل)میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے پانچویں روز کوہ بن مدرسہ گوادر اور بحریہ ماڈل کالج گوادر کے درمیان انتہائی دلچسپ فٹبال میچ سورگ دل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل اور بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا، تاہم مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ بعد ازاں پینالٹی ککس میں کوہ بن مدرسہ گوادر نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔

میچ کے مہمانِ خصوصی گوادر کے سینئر فٹبال کھلاڑی غفور مہر تھے، جبکہ کمیٹی ارکان، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔

میچ میں ریفری کے فرائض شاہ زمان جبکہ اسسٹنٹ ریفریز کے فرائض واحد حاجی اور انیس کریم نے انجام دیے۔فیسٹیول کا دوسرا راؤنڈ کل ہفتہ 12 ستمبر 2026 کو شروع ہوگا، جہاں پہلے میچ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھٹی ڈھور اور دارالعلوم پبلک اسکول گوادر کی ٹیمیں شام 5 بجے سورگ دل فٹبال اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے